Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کمرے پر مشتمل اسکول ، صرف ایک ٹیچر

پٹنہ (نیوزڈیسک)بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے نواحی علاقے میں بہتا میں اشوک کمار نامی ایک ٹیچر حیرت انگیز طور پر تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انکا یہ اسکول جو بیچوتولہ میں بنا ہوا ہے صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے جہاں پانچویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے اور طلباءکی تعداد 80کے قریب ہے۔ یہ ان تقریباً ایک لاکھ اسکولوں میں سے ایک ہے جو ایک یا ڈیڑھ کمرے پر مشتمل ہے اور جہاں صرف ایک ہی ٹیچر ہوتا ہے جو اسکول کے ہیڈماسٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا ہے۔ کلاس بھی لیتا ہے او ردفتری امور بھی انجام دیتا ہے۔ بہتا اسکول کے ٹیچر اشوک کمار بھی اسی قسم کے ایک ٹیچر ہیں تاہم پٹنہ سے 800کلو میٹر مشرق میں وال بہار میں بھی ایک سنگل ٹیچر پرائمری اسکول ہے جو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع ہے اور یہاں کے نگراں مشرا بھی اسکول کا تمام کام دیکھتے ہیں۔ سرکاری قوانین کے تحت ملک میں ہر 30، 35طلباءکیلئے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں کم سے کم ایک ٹیچر ہونا ضروری ہے۔

شیئر: