Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار (ر) رضا خان کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کاروائی کا اختیار نہیں۔ آئین میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو توہین عدالت پر کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔ 1976 کا توہین عدالت قانون ختم ہوچکا ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا بھی الگ سے قانون اور طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ آئینی اختیارات کے لئے قانون کا موجود ہونا لازم ہے۔انہوںنے پھر کہا کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کا مطالبہ غیرقانونی ہے۔ اگر الیکشن کمیشن کا درجہ ہائی کورٹ کے برابر ہے تو پھر قواعد بھی ہائی کورٹس والے لاگو ہوں گے۔ 

 

شیئر: