Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام، لبنان اور سوڈان میں امدادی سامان تقسیم

’بیروت میں 237 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے جن سے 1185 افراد مستفید ہوئے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام، لبنان اور سوڈان میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شام کے دار الحکومت دمشق کے قریب السیدہ زینب دیہی علاقے کے146 مستحق خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔
اسی طرح الضمیر نامی دیہی علاقے میں 125 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔
لبنان  کے دار الحکومت بیروت میں 237 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے جن سے 1185 افراد مستفید ہوئے۔
لبنان میں سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے اور کمبل بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔
ادھر سوڈان کے نہر النیل قصبے میں بھی 200 غذائی پیکٹ تقسیم ہوئے جن سے 12 ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں۔

شیئر: