اسلام آباد..تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا ہے کہ کشمالہ طارق نے خواجہ آصف کے اکاونٹ میں16کروڑ روپے ٹرانسفر کرائے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے یہ بھی دعوی کیا کہ خواجہ آصف نے ایک کروڑ کا پلاٹ کمرشل کرکے 25 کروڑ کا بنا لیا ۔ پلاٹ کمرشل کرانے کے لئے وزارت دفاع کو استعمال کیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کو ا یان علی ٹو قرار د یتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں ان کا کشمالہ سے کیا رشتہ ہے؟۔ کشمالہ کس حیثیت سے پارلیمنٹ لارجز کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کشمالہ کے بیرون ملک سفر کے اخراجات وزارت دفاع برداشت کرتی ہے۔ وقت آنے پر مزید انکشافات کروں گی۔