Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو اولمپکس 2020 کو زلزلے اور سونامی کا خطرہ

 
ٹوکیو:جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو اور اس کا گرد و نواح زلزلوں کے خطرناک زون میں واقع ہے جبکہ ماضی میں اس کی وجہ سے ہولناک تباہی ہو چکی ہے۔ 1923ءمیں گریٹ کانٹو نامی زلزلے میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، 2011ء میں ہولناک زلزلے اور اس کے بعد سونامی کے باعث ساڑھے 18 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے جبکہ اس وجہ سے ٹوکیو کے لاکھوں شہری بے گھر ہوئے اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹوکیو سے 240 کلومیٹر دور فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ میں تابکاری کے اثرات بھی نمایاں ہوئے تھے۔ٹوکیو یونیورسٹی میں زلزلے کی پیشگوئی کیلئے قائم تحقیقی سینٹر کے سربراہ ناو¿شی ہیراتا کے مطابق 2020ء سے قبل ٹوکیو میں ایک اور ہولناک زلزلہ آسکتا ہے جس کی وجہ سے اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور اس کے اثرات جاپانی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے، اس لئے اولمپکس کے کھیلوںکیلئے متبادل میزبان کا آپشن بھی رکھنا ہوگا۔جولائی 2020ء میں شیڈول میگا ایونٹ کے آرگنائزر ٹوکیو اولمپکس کے سی ای او توشیرو موتو نے کہا کہ اولمپکس کیلئے انفراسٹرکچر کو زلزلے سے محفوظ بنانے کیلئے قائم قومی معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ اس حوالے سے کوئی بھی شہر مکمل طور پر محفوظ ہو سکتا ہے تاہم ٹوکیو قدرتی آفات سے بچاو¿ کیلئے پوری کوشش کریگا۔

شیئر: