Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری لمحات تک مقابلہ ہی فتح کی بنیاد بنا، ہیتھر نائٹ

 
  لندن: انگلش ویمنز ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ہمت نہ ہارنا ہماری فتح کی بنیاد بنا ہندوستانی ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل تھی۔ میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ فائنل میں فتح بڑی مشکل سے ملی۔ ایک مرحلے پر جب ہند کو جیتنے کے لئے صرف 10رنز درکار تھے۔ اور جین گن نے ہندوستانی بیٹر کا کیچ چھوڑا تو مجھے لگا کہ ورلڈ کپ ٹرافی بھی ہمارے ہاتھ سے نکل گئی مگر ہماری بہترین بولنگ ہمیں میچ میں واپس لے آئی۔ انگلش کپتان کے مطابق انگلش بولر آنیا شربسول نے اس وقت وکٹیں لیں جب ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پر نفسیاتی طور پر بھی تری حاصل رہی۔ دباو میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ حریف ٹیم اس میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ہمت نہیں ہاری اور آخری لمحے تک دباو کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں ٹیم نے آخر میں آکر میچ اپنے نام کر لیا۔ 

شیئر: