Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنچایت کے حکم پرلڑکی سے زیادتی کا ازخود نوٹس

 
اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے وا قعہ کا از خودنوٹس لے لیا ۔ آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ ملتان کے علاقے مظفر آباد میں ایک شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پرپنچایت نے بدلے میں ملزم کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم سنایا۔فیصلے کے بعد متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ملزم کی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔ 20 رکنی پنچایت میں 4 خواتین شامل تھیں۔ میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس نے پنچایت کے ارکان اورملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی۔

 

شیئر: