نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں عظیم تراتحاد سے نکلنے پر نتیش کمار کی تعریف کی ہے اور کہا کہ اس طرح وہ بدعنوانی کے خلاف جد و جہد میں شریک ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ سوا کروڑ افراد ان کی ایمانداری کا خیر مقدم اورحمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اور خصوصاً بہار کے روشن مستقبل کیلئے وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر کرپشن کے خلاف جدوجہد کی جائے۔