مراکش سے شہری کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے وطن منتقلی
’مذکورہ شہری سیاحت کی غرض سے مراکش آیا ہوا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مراکش میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ایک سعودی شہری کو فضائی ایمبولینس سے وطن منتقل کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری سیاحت کی غرض سے مراکش آیا ہوا تھا‘۔
’مقامی ہسپتال میں طبی سہولت فراہم کرنے کے بعد شہری کا باقی علاج وطن میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ بیرون ملک سعودی شہری کو فضائی ایمبولینس کی سہولت فراہم کرکے وطن واپس لانا سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق ہے۔