ماسکو۔۔۔۔روس میں متعین سعودی سفیر عبدالرحما ن الرسی نے کہا ہے کہ قطر مظلوم ہونے کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک قطر کے خلاف برسرجنگ نہیں بلکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف برسرپیکار ہیں۔ الرسی نے کہا کہ بحران کی بنیاد قطر ہے ۔ اس نے پہلے دہشتگردی سے نمٹنے کے اقدامات کی منظوری دی اور پھر عملدرآمد سے مکر گیا۔