لاہور ... پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں بانٹی دوسری طرف ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور میں سڑکوں پر نکل آئی۔ لبرٹی چوک، داتا کمپلکس ،لاہور پریس کلب اور دیگر علاقوں میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے جائے رہے ہیں ۔وزیراعظم کے خلاف فیصلہ آتے ہی کارکن رونے لگے ۔مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلا ک کردی۔ لاہور میں رائے ونڈ میں نواز شریف کی رہائش کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے اور وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ ملتان میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی تو ن لیگ کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔سپریم کورٹ کے باہر بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی اور بھنگڑے ڈالے۔