Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ فیصلہ جوڈیشل مارشل لا نہیں،بلاول

کراچی ...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ ایشو کو پہلے پیپلزپارٹی نے اٹھایا تھا۔ ہماری یہ سوچ تھی کہ پارلیمنٹ کو سپریم بنایا جائے ۔جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کو قبول کرنا چاہئیے ۔سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں ۔مشاورت کے بعد حکمت عملی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاامتیاز احتساب کی حامی ہے۔ آج ملک اور جمہوریت کے لئے اہم دن ہے ۔چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں ا پنی مدت پوری کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلہ جوڈیشل مارشل لا نہیں۔ پانامہ کیس ایک سال چلا اگر یہ الزامات ہمارے خلاف ہوتے تو دوسرے دن فارغ کردیا جاتا۔ یہ فیصلہ تاریخ کرے گی کہ لاڑکانہ اور لاہور کے وزرائے اعظم کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وزارت عظمی کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ ن لیگ اپنی سیاست کرے ہم اپنی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد میں نے کوئی مٹھائی نہیں کھائی۔

 

شیئر: