سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع لوئر دیر میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن میں دو خوارجی مارے گئے ہیں جن میں حفیظ اللہ نامی ہائی انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے حوالے سے معلومات ملنے پر انٹیلی جنس آپریشن کیا۔
مزید پڑھیں
-
ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 عسکریت پسند ہلاکNode ID: 887459
-
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 16 شدت پسند ہلاکNode ID: 887557
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو خوارجی مارے گئے۔
بیان کے مطابق ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا، حکومت نے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی ہوئی تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی موجود خوارج کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔