Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایدھی کی خدمات فلاحی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہیں

جدہ- - - - - میمن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے عیدملن و عبدالستار ایدھی کے حوالے سے تقریب کااہتمام کیا۔ مقررین نے ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر عرفان کولساوالا نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات تاحیات یاد رکھی جائیںگی۔ سیکریٹری جنرل طیب موسانی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی سوانح حیات سوشل ورکروں کیلئے مشعل راہ ہے۔ تقریب میں عیدملن کے بعد ایدھی کیلئے دعائے مغفرت اجتماعی طور پر کی گئی۔ تقریب سے منصور شیوانی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز محمد اسماعیل کی تلاوت سے کیا گیا۔ احمد عرفان نے نعت شریف پیش کی۔ محمد چھاپرا، شیخ لقمان ، محمد اسماعیل بدیع، اسماعیل دوا والا اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ عید ملن اور عبدالستار ایدھی کے حوالے سے معلومات عامہ کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر اقبال موسانی نے نظامت کی۔

شیئر: