کویت میں نواز شریف کی نااہلی پر پی ٹی آئی کا جشن
کویت(محمد عرفان شفیق)انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے وزیر اعظم کی نااہلی کی خوشی میں انصاف ہاوس خیطان میں پی ٹی آئی کارکنان نے جشن منایا۔ عمران خان کی اشرافیہ کے خلاف مسلسل جدوجہد کے ساتھ تمام کارکنان کی کاوشوں، قربانیوں، عدلیہ، جے آئی ٹی اور میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف کویت سید صداقت علی نے کہا کہ عمران خان ایک بہادر اور سچا لیڈر ہے جس نے پاکستانی قوم کو شعور دیا کہ ظالم اور کرپٹ اشرافیہ کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے تمام تر کوششیں بروئے کار لاجائیں تو اللہ تعالی ضرور فتح یاب کرتا ہے۔ بے شک عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جس کی انتھک محنت نے ہی کرپٹ حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ تمام کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔آخر میں انصاف سوشل ونگ آرگنائزر ریاض انجم نے پاکستان اور عمران خان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔