تہران-----ایران کے سرکاری میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے مغربی صوبے عیلام کے شہر ایوان کے ایک تہائی آبادی خودکشی کرچکی ہے ،گلے میں پھندا ڈال کر ، نیند آور گولیاں کھا کر یا خود سوزی کے ذریعے موت کو سینے سے لگانے والے افراد کے اس فعل کے پیچھے موجود بڑے عوامل میں غربت ، بے روزگاری اور تشدد اہم ترین ہیں۔یہ شہر ایران اور دنیا بھر میں خود کشی کے واقعات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ایوان شہر میں بسنے والے ایک شخص نے بتایا کہ یہاں خواتین کی اکثریت خودکشی کرنے کیلئے خود کو آگ لگا لیتی ہیں۔ اس شخص کی دو بہنوں نے ایک سال کے اندر یکے بعد دیگرے خود سوزی کر کے اپنی زندگیوں کا چراغ بجھا دیا۔ دونوں لڑکیاں اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے سے تنگ آ چکی تھیں۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ شہر میں خود کشی کرنے والی زیادہ تر خواتین کی عمر تیس برس سے کم ہوتی ہے۔