انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں منگل کو سونے کے نرخ فی اونس 3143 ڈالر تک پہنچ گئے۔
مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ایک اونس سونے کی قیمت 3148 تک پہنچ گئی تھیں۔ جس میں بعد میں کمی واقع ہوئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یو ایس گولڈ فیوچر میں بھی قیمتیں 0.6 فیصد بڑھ کر 3169.50 ڈالر تک پہنچ گئیں۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیوں میں اضافے کے بعد منگل کو سعودی مارکیٹ میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔
مزید پڑھیں
-
مملکت میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں فی گرام 2 ریال اضافہNode ID: 885467
-
سونے کی قیمتیں بلند سطح پر، سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی اثراتNode ID: 887186
-
مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ: 24 قیراط ایک گرام 366 ریالNode ID: 887445
24 قیراط ایک گرام کے نرخ 377.81 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 346.32 ریال تک پہنچ گئی۔
خلیجی و عرب ممالک میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہوتا ہے اس کے فی گرام نرخ 330.58 ریال ہوگئے۔
18 قیراط کے نرخ 283.36 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 220.39 ریال تک جا پہنچے۔
مملکت میں منگل کو ایک اونس سونے کے نرخ 11754.83 ریال ہوچکے تھے۔
سعودی مارکیٹ میں ایک کلو کا گولڈ بار 3 لاکھ 80 ہزار 451 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔