اسلام آباد... آل پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد صورتحال کو تیسری سیاسی قوت کو سامنے لانے کے لئے انتہائی موزوں قراردیا ہے۔پارٹی اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایسی قیادت کا فقدان ہے جو ملک و قوم کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکے۔انہوںنے سابق صدر مشرف کو مشورہ دیا کہ وہ وطن وا پسی کافیصلہ کریں اور12اگست کو اے پی ایم ایل فیصل آباد کے جلسے میں خودشرکت کریں۔ سابق صدر فرنٹ سے پارٹی کی قیادت کریں گے تو اے پی ایم ایل کو تیسری بڑی سیاسی قوت بننے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔اجلاس سے خطاب میں پارٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ سی ای سی کامشورہ قائد تک پہنچائیں گے تاہم واپسی کاحتمی فیصلہ پرویز مشرف خود کریں گے۔