اماراتی ایکسپلورر ابراہیم شرف الھاشمی نے ایک فضائی مشن میں حصہ لیا جس نے انٹارکٹیکا کے گرد دو ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے پہلی سرکلر پرواز مکمل کی ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادراے وام کے مطابق ابراہیم شرف اس تاریخی مہم میں حصہ لینے والے پہلے اماراتی ہیں۔ یہ مہم چار دسمبر 2024 کو شروع ہوئی اور 17 جنوری 2025 کو اختتام پذیر ہوئی۔
مزید پڑھیں
اس سفرکے دوران 19 ہزار 50 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں ایک ماہ لگا۔ اس سفر کا آغاز اوراختتام یونین گلیشیئر کیمپ پر ہوا۔
اس مہم میں خطے کے لاجسٹک چیلنجوں اور شدید موسم سے نمنٹے کےلیے سات سال محتاط منصوبہ بندی کی گئی۔
ٹیم نے ایکسپلورر فریڈرک پاولسن کی سربراہی میں دور دراز کے برفانی علاقوں میں پرواز کی۔ مہم کے دوران بڑے برفانی تودوں، منجمند ندیوں اور تیز ہواوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اماراتی ایکسپلورر ابراہیم شرف الھاشمی کی یہ کوشش سخت ماحول میں عالمی مشنوں اور طویل فاصلے کی پروازوں میں امارات کے بڑھتے ہوئے کردار ظاہر کرتی ہے۔