سعودی عرب میں محکہ تعلیم قصیم نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث پیر 27 جنوری کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا پیر کو قصیم ریجن کے سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ تعلیم نے سکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے کیا ہے۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے مملکت کے مختلف علاقوں میں منگل تک بارش کا قوی امکان ظاہر کیا تھا۔
مملکت کے بعض شہروں میں موسلا دھار جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش کی توقع ہے۔