Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجوکیشن سیکٹر کی کمرشل رجسٹریشن میں 22 فیصد اضافہ: وزارت تجارت

2024 کا اختتام 8 ہزار511 کمرشل ریکارڈ کے ساتھ ہوا ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارات کا کہنا ہے’ 2024 کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں ایجوکیشن سیکٹر کی کمرشل رجسٹریشن میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا’ تعلیمی شعبے کے کئی امید افزا سیکٹرز میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔‘
ایجوکیشن سپورٹ کی سرگرمیوں کے کمرشل ریکارڈ میں 40 فیصد اضافہ ہوا، کل تعداد دو ہزار 677 ہو گئی۔ 
سپورٹس اور انٹرٹینمنٹ ایجوکیشن کی سرگرمیوں مں 35 فیصد اضافہ ہوا جو دو ہزار 686 تک پہنچ گیا۔
ہائیر ایجوکیشن سرگرمیوں میں بھی 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو دو ہزار 394 ہے جبکہ دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا، 2024 کا اختتام 8 ہزار511 کمرشل ریکارڈ کے ساتھ ہوا ہے۔

 

شیئر: