واشنگٹن۔۔۔۔امریکی ایوان نمائندگان میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی کی چیئر پر سن الیانا روس نے مطالبہ کیا ہے کہ قطر دہشتگردی کی سرپرستی بند کرے ۔انہوں نے قطر کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کے جائزے کیلئے مخصوص اجلاس کے دوران کانگریس کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے دہشتگرد تنظیموں کی مالی اعانت کی ہے ۔ یہ وہ تنظیمیں ہیں جنہیں امریکہ اپنے یہاں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کئے ہوئے ہے۔ قطر نے شام میں سرگرم انتہا پسندگروپوں کی بھی مدد کی ہے۔ قطری حکام دہشتگردی کی اعانت میں ملوث ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ قطری دہشتگردی کی مالی اعانت کے سلسلے میں رواداری کا ماحول قائم کئے ہوئے ہیں۔ قطر 11ستمبر کے طیارہ حملوں میں ملوث ہے۔