Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ویکسین کے بغیر حج نہیں‘‘مہم شروع کردی گئی

ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت صحت نے ’’ویکسین کے بغیر حج نہیں‘‘کے عنوان سے حفظان صحت مہم کاآغاز کردیا۔ اس کے تحت حج موسم کے دوران گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوئنزا کے قطروں کی اہمیت سے عازمین حج کو آگاہ کیا جارہا ہے۔ مملکت کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں امسال حج پر جانے کے خواہشمند سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نیز حجاج کی خدمت پر مامور اہلکاروں ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے باشندوں کو گردن توڑ بخار کا ٹیکہ اور موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے قطرے لینے کی تلقین کی جارہی ہے۔ویکسین مہم ذی قعدہ کے آخر تک جاری رہے گی۔حج شروع ہونے سے کم از کم 2ہفتے پہلے گردن توڑ بخار کا ٹیکہ لینا ضروری ہے۔ یہ 5سال میں ایک مرتبہ کافی ہوتا ہے جبکہ موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے قطرے ہر سال ضروری ہیں۔

شیئر: