Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کی طرف سے سیٹھ عابد کے اعزاز میں عشائیہ

فاروق بٹ، ریاض چوہدری، محمد اسد، مظفر اعوان اور محمد اویس نے شرکت کی
 
خمیس مشیط (جی ایس ایوب) پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے صدر فاروق بٹ نے مسلم لیگ ن جدہ کے سیٹھ عابد عزیز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔تقریب میں فورم کے چیئرمین ریاض چوہدری اورمحمد اسدکے علاوہ دیگر ممبران مظفر اعوان اورمحمد اویس اسلم راؤ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے میزبان نے مہمان کی عسیر آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ عسیر ریجن میں آپ نے عرصہ گزارا، آج پھر پرانی محفل سج گئی۔ 
ریاض چوہدری نے کہا کہ سیٹھ عابد جدہ چلے گئے مگر وہ ہمارے دلوں میں ہیں۔ انہوں نے سیٹھ عابد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہے۔ مظفر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھ عابد نے ہمیشہ عسیر ریجن میں مقیم پاکبانوں کے ساتھ تعاون کیا ۔ آئندہ الیکشن میں انہیں ایم پی اے کےلئے منتخب کریں گے۔ 
محمد اویس اسلم راؤ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھ عابد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔وہ ہم وطنوں کے مسائل حل کرنے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔تقریب کے آخر میں سیٹھ عابد نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پرانے دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ توانائی کے شعبے میں بھی بڑی ترقی ہوئی ہے۔ اقتصادی طور پر ملک مضبوط ہے۔
 

شیئر: