Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلفیئر سوسائٹی بیشہ کے صدر محمد حنیف کی طرف سے ضیافت

بیشہ(جی ایس ایوب) ویلفیئر سوسائٹی بیشہ کے صدر محمد حنیف ناشاد نے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹر سید ابرابر، ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈاکٹر نسیم درانی، ڈاکٹر نبیل ابرار، جاوید ملک، خالد منان، ڈاکٹر صغیر ابرار، محمد ایوب کیانی، انجینیئر امین خان، حفیظ مغل، قیوم چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے باعث مسرت وافتخار ہے کہ میری دعوت پر آپ آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات کا شکرگزار ہوں جو کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کی خدمات کو بیشہ میں مقیم کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اپنے درینہ ساتھی محمد رفیق کا ذکر کیا جن کا گزشتہ دنوں بیشہ میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی دعائے مغفرت کی اور انکے لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر سید ابرار نے بھی محمد رفیق کی خدمات کو سراہا اور ان کےلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہمارا قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنی کمیونٹی کی خدمت کریں۔
 

شیئر: