Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط: پاکستان ویلفیئر فورم کا 10واں سالانہ اجلاس

ڈاکٹر ریاض چوہدری کے داماد ڈاکٹر غلام محمد عباس مہمان خصوصی، فورم کی سالانہ پیش کی گئی، کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
 
خمیس مشیط(جی ایس ایوب) پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کا سالانہ اجلاس زیر صدارت فاروق بٹ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض چوہدری کے داماد ڈاکٹر غلام محمد عباس تھے جو چند دن پہلے ہی سعودی عرب آئے ہیں۔ اجلاس میںفورم کے عہدیداران وممبران مجلس عاملہ کے علاوہ کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ 
فورم کے سیکریٹری جنرل سید عاصم حسین شاہ نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا دسواں سالانہ اجلاس ہے۔ الحمد للہ فورم اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ 
فورم کے صدر فاروق بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اجلاس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام محمد عباس کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب فورم کے چیئر مین اور معروف سماجی شخصیت ریاض چوہدری کے داماد ہیں۔ میں انہیں اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اسماءریاض کو فورم کی جانب سے شادی کی مبارکباد دیتا ہوں اور خوشگورا ازدواجی زندگی کےلئے بھی دعا گو ہوں۔
ریاض چوہدری نے فورم کی سالانہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ آپ سب کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ میرے ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آپ سب کاتعاون ہمارے حوصلے بلند کرتا ہے۔ ہمیں آپ کی تجاویز کا انتظار رہتا ہے جس سے ہم رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ڈاکٹر غلام محمد عباس نے فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب آیا ہوں۔خمیس مشیط آمد اور آپ سے ملاقات پر بے حد خوشی ہوئی۔ مجھے یہ دیکھ کر بھی خوشی محسوس ہوئی کہ آپ لوگ یہاں فیملی کی طرح رہتے ہیں۔انسان کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔فورم کا حصہ بننے پر مجھے خوشی ہوگی۔ 
 

شیئر: