Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تسلیمہ نسرین کو اورنگ آباد میں داخلے سے روک دیا گیا

ممبئی۔۔۔۔متنازعہ بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کو اورنگ آباد ایئر پورٹ سے ممبئی واپس بھیج دیاگیا۔اورنگ آباد ایئرپورٹ کے باہرتسلیمہ نسرین کی آمد کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق تسلیمہ نسرین ممبئی سے گزشتہ روزچکل تھانہ ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ پولیس نے انہیں ایئرپورٹ سے باہر آنے نہیں دیا۔تسلیمہ نسرین کو امن و امان کے خطرے کے باعث واپس بھیج دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے باہر احتجاج کے باعث تسلیمہ نسرین کو اورنگ آباد کا دورہ ملتوی کرنے کیلئے کہا گیا جو انہوں نے مان لیا اور واپس چلی گئیں۔دریں اثناء ایئرپورٹ کے باہر مظاہرے کی قیات کرنے والے ریاستی رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے کہا کہ تسلیمہ نسرین کی تحریروں سے دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہیں شہر میں داخلہ کی اجازت نہیں دینگے۔

شیئر: