Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت عظمی کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش

اسلام آباد.. وزارت عظمی کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کے لئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی سربراہی میں اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے ابھی تک نئے قائد ایوان کا اعلان نہیں کیا۔عمران خان نے شیخ رشید کا نام دینے میں جلدی کی ۔ شاہ محمود کے ساتھ طے ہوا تھا کہ مل کر فیصلہ کریں گے۔ تحریک انصاف مل کر چلنا چاہتی ہے تو ٹھیک ورنہ وہ اپنا امیدوار کھڑا کر لیں۔ متحدہ اپوزیشن امیدوار کا اعلان مشاورت کے بعد کرے گی۔ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ خورشید شاہ جو بھی فیصلہ کریںگے اس کا ساتھ دیں گے۔واضح رہے کہ ن لیگ نے اس عہدے کے لئے شہباز شریف کو نامزد کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم کے لئے امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پیپلز پارٹی نے نامزد کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان بھی اس دوڑ میںشامل ہوگئی۔ رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ قائد لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت بھی مشترکہ امیدوار لانے کے لئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ربطے کئے ہیں۔

 

شیئر: