ریتک روشن کبڈی کھلاڑی بنیں گے
بالی وڈ کے مشہور سپراسٹار ریتک روشن اپنی اگلی فلم میں کبڈی کھلاڑی کے کردار میں نظرآئیں گے ۔ریتک نے حال ہی میںراکیش اوم پرکاش مہرا کی اگلی فلم میں کبڈی کھلاڑی بننے کی ہامی بھرلی ہے۔ ہدایتکار راکیش کے ساتھ ریتک کی یہ پہلی فلم ہے تاہم فلم کا نام ابھی سامنے نہیں آیا۔اس سے قبل سپر ہیرو کے کردار میں ریتک کی فلم کرش فلم بینوں میں بے حدمقبول ہوچکی ہے۔ریتک روشن کی رواں سال ریلیز ہونےوالی فلم ” قابل“میں انہوں نے ایک نابینا شخص کا کردار نبھایا تھا۔