Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریمبو“ سے ملاقات خواب ہے،ٹائیگر ”

 
 بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ہالی وڈ کے ماضی کے سپر ایکشن ہیرو سلویسٹر اسٹیلون سے ملنے کے خواہشمند ہیں۔ ان سے ملاقات ٹائیگر کیلئے صرف ایک خواہش ہی نہیں بلکہ ایک خواب ہے۔ٹائیگر شروف اصل ریمبو سلویسٹر اسٹیلون کی ماضی کی بلاک بسٹر ہٹ ایکشن فلم ”ریمبو“ کے دیسی ری میک میں ہیرو کا مرکزی کردارادا کرنے والے ہیں۔ ٹائیگر کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات اصل ریمبو ” سلویسٹر اسٹیلون“ سے ہوجائے تو ان کا دیرینہ خواب پورا ہوجائےگا۔ٹائیگر اپنی نئی فلموں” باغی ٹو“ اور”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو“ کے بعدہدایتکار سدھارتھ آنند کی فلم ”دیسی ریمبو“ میں کام کریں گے جو اگلے برس ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ ہالی وڈ کی ”ریمبو “ 80ءکی دہائی کی باکس آفس ہٹ ایکشن فلم قرار پائی تھی جس میں سلویسٹر اسٹیلون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ وہ اپنے اس کردارکے حوالے سے آج بھی دنیا بھرمیں ریمبو کے نام سے مشہور ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: