لکھنؤ- - - - بقّل نواب نے سماج وادی پارٹی سے استعفیٰ دیکر بی جے پی شامل ہونے کے بعد انہوں نے پہلا بیان بابری مسجد سے متعلق دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کی اراضی پر شاندار رام مندر کی تعمیر ہونی چاہیے کیونکہ اجوودھیا رام جی کا شہر ہے اور رام مندر یہیں بننا چاہیے۔ جو لوگ رام مندر کی تعمیر کیخلا ف ہیں ان سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ مندر اجودھیا میں نہیں تو کیا افغانستان یا پاکستان میں بنے گا؟ بقّل نواب سے متعلق یہ خبر عام ہوگئی ہے۔ ابھی حال میں ریاستی حکومت نے ان کے 3 مکانات کو نشان زد کیا ہے جو ناجائز طریقے پر غصب کی ہوئی زمین پر تعمیر ہوئے۔ اس کے علاوہ بقّل نواب نے بہت سی اراضیوں پر ناجائز طریقے پر قبضہ کر رکھا ہے اس کی بھی پیمائش سرکاری ایجنسیوں نے کی ہے۔ انہی سب سے گھبراکر بقّل نواب بی جے پی کے دباؤ میں آگئے اور انہوں نے سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی کی ممبری اختیار کرلی۔