Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹیشن کا قتل ،سرسوٹ کیس میں رکھ دیا

ممبئی۔۔۔۔۔ممبئی میں 24سالہ خاتون بیوٹیشن کو قتل کرکے اس کا سر ایک سوٹ کیس میں رکھ دیا اور پھر پام بیچ روڈ پر جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ پولیس نے مقتولہ کی شناخت مریم شیخ کے نام سے کی ہے۔ وہ گوونڈی میں بیوٹیشن تھی۔ اس کے سابق ملازم سمیت 2مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ کرائم برانچ کے افسر نے بتایا کہ وہ بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ ایک کسان نے اس سوٹ کیس کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔بیوٹیشن کے والدین اور بچوں نے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

شیئر: