اے آر رحمان کیلئے گانا چاہتی ہوں، ادیتی راو
بالی وڈ کی ہیروئن ادیتی راو حیدری اداکاری کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ بالی وڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے لئے گانا چاہتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ادیتی نے اپنی اس خواہش کا اظہار ہوتے ہوئے کہاکہ کبھی مجھ سے سوال کیا گیا کہ میں کیوں نہیں گارہی تو میرا جواب ہوگا کہ میں اے آر رحمان کیلئے اپنی آواز پیش کرنا چاہوں گی۔ادیتی ،اداکاری کےساتھ ساتھ موسیقی سے بھی شغف رکھتی ہیں۔ادیتی ، 2012ءمیں اپنی فلم” لندن، پیرس نیویارک“ میں اپنی ہی آواز میں دوگانے پیش کرچکی ہیں۔ان کی والدہ ودیا راو ایک ماہر کلاسیکل گلوکارہ ہیں۔ وہ اپنی والدہ کےساتھ روزانہ موسیقی کا ریاض بھی کرتی ہیں۔