دمام ..... سعودی عرب، آرامکو کمپنی کیلئے لچکدار ٹیکس نظام تیار کرنے لگا۔ یہ اطلاع امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس کی بدولت حکومت کو تیل نرخو ں میں اضافے پر زیادہ ٹیکس ملے گا۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ کمپنی نے موجودہ ٹیکس میں 20فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔ ابھی تک سعودی حکومت نے اضافے کو نہ تو مسترد کیا ہے اور نہ ہی اسکی منظوری دی ہے۔