Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ تعالیٰ مصائب کے ذریعے اہل ایمان کی آزمائش کرتا ہے، مختار عثمانی

 طائف..... یہاں شمالی طائف کے دعوة سینٹر میں پاکستانی کمیونٹی نے شاندار دعوتی پروگرام منعقد کیا۔ داعیان کرام نے کمیونٹی کو درپیش دینی مسائل پر آگہی فراہم کی پاکستان کے معروف عالم مولانا مختار عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے اپنا رشتہ مضبوط رکھنا ہے۔ مشکلات اور مصائب مرد مومن کے لئے ابتلا کا ذریعہ ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو مختلف مسائل سے دوچار کرکے انکا امتحان لیتا ہے۔ ابتلا افراد کا بھی ہوتا ہے اقوام اور ممالک کا بھی۔ ہمیں بحیثیت فرد اور بحیثیت ایک قوم اپنی اسلام پسندی کو برقرار رکھنا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان بھائی بھائی ہیں۔اچھے برے ہر حال میں ہمیں ایک دوسرے کا دست و بازو بنے رہنا ہے۔ تقریب میں حافظ عبدالرحمان کفایت اللہ، قاری یونس، قاری عابد، شفقت اللہ، اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر دعوة سینٹر کے ڈائریکٹر منصور العثیمی نے مولانا مختار عثمانی کو تعریفی سند اور تحفہ بھی پیش کیا۔

شیئر: