Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکولین ہیروئن بننے سے پہلے ویٹرس تھیں

بالی وڈ کی ہیروئن جیکولین فرنانڈس انڈسٹری جوائن کرنے سے قبل ویٹرس تھیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق جیکولین کا کہنا ہے کہ ماضی میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں ویٹرس کا کام کرتی تھی، وہ ان کی پارٹ ٹائم جاب تھی۔جیکولین نے یہ انکشاف ایک ریسٹورنٹ میں موجود اپنی ایک تازہ تصویر شیئر کرکے کیا ہے جس پر انھوں نے لکھا ہےکہ آج انھیں اپنا پرانا وقت یاد آرہاہے جب وہ ویٹرس کی جاب کیا کرتی تھیں۔حال ہی میں جیکولین کی نئی فلم’’ اے جنٹل مین‘‘ تیاری کے مراحل میں ہے جو رواں ماہ ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: