Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکرٹ سپر اسٹار کا پوسٹر جاری

 
 
بالی وڈکے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم” سیکرٹ سپراسٹار“ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ فلم کے پوسٹر کی یہ جھلک عامر خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر جاری کی ہے۔ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم”سیکرٹ سپر اسٹار“کے پوسٹر میں ایک اسکول کی لڑکی کو یونیفارم میں دکھایاگیاہے۔ اسکے اسکول بیگ میں ایک مائیکروفون ہے جبکہ پوسٹر کے بیک گراونڈ میں موسیقی کے سُر دکھائے گئے ہیں۔” سیکرٹ سپر اسٹار“ فلم ایسی کم عمر لڑکی کی کہانی ہے جو ایک مشہور گلوکارہ بننے کے خواب دیکھتی ہے مگر اس کے والد اسکی گلوکاری کے سخت مخالف ہوتے ہیں۔اس لڑکی کا کردار زائرہ وسیم نبھارہی ہیں جو اس سے قبل عامر کی سابقہ فلم” دنگل“ میں ان کی بیٹی کا کردارادا کرچکی ہیں۔فلم کا ٹیزر چند ماہ قبل یوٹیوب پر جاری کیا گیاتھا جبکہ اسکا ٹریلر2 اگست کوجاری ہوگا۔”سیکرٹ سپر اسٹار“نومبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: