Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈکی میں نعش رکھنے کے شبہ میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ویلز نورفولک ..... مقامی پولیس نے ایک ایسے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں ایک شہری نے اطلاع دی تھی کہ اس کی ڈکی میں کوئی نعش پڑی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور 30سالہ ٹیکسی ڈرائیور کر س رچمنڈ کو حراست میں لیکر گاڑی میںموجود بستر نما چیز کے بارے میں پوچھا تو وہ خود حیران رہ گیا ۔ اس کا کہنا تھا کہ اس میں محض ایک بستر پیچھے رکھا ہوا ہے اور کچھ ضروری چیزیں ہیں جو وقت پر یا آرام کے وقت وہ استعمال کرتا ہے جبکہ بعض چیزیں ایسی بھی ہیں جو وہ اپنے پالتو کتے کے لئے رکھتا ہے اور جو کبھی کبھی اس کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں ۔ٹیکسی ڈرائیور کے بیان کے بعد پولیس نے جب گاڑی کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ 30سالہ کرس رچمنڈ کا بیان بالکل درست ہے چنانچہ اس کے خلاف کارروائی بند کر کے اسے جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ پولیس حراست سے نکلنے کے بعد اس نے بتایا کہ جب پولیس والوں نے اسے گاڑی روک کر حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کی تو ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اسے کوئی قاتل یا بدمعاش سمجھ رہے ہیں ۔ واقعہ کے وقت گاڑی میں اس کے 2 چھوٹے چھوٹے پالتو کتے بھی تھے ۔ پولیس کو اطلاع دینے والے شخص کاکہنا تھا کہ یہ شخص کسی قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے اور اب نعش چھپانے کیلئے اسے کہیں لے جا رہا ہے ۔ گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے اسے پکڑا تو اسے خیال آیا کہ شاید اس نے پٹرول پمپ سے پٹرول لیتے وقت رقم ادا نہیں کی ہے اسی لئے پولیس والے اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔

شیئر: