Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس ،جسٹس اعجاز الاحسن نگراں جج مقرر

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جسٹس اعجاز الاحسن کو پانا مہ کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے نگراں جج تعینات کردیا۔ وہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز میں پیش رفت کو مانیٹر کریں گے۔و اضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانا مہ کیس کے فیصلے میں نیب کو حکم دیا تھا کہ 6 ہفتے کے اندر ریفرنس تیار کر کے راولپنڈی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کرے۔ چیف جسٹس سے درخواست کی گئی تھی سپریم کورٹ کے ایک جج کو نیب اور احتساب عدالت کی کارروائی مانیٹرنگ اور نگرانی کے لئے نامزد کیا جائے۔

 

شیئر: