اسلام آباد...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بدھ کو افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے افغان سفیر سے افغانستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔