سعودی عرب کی کرنسی ’ریال‘ کی نئی علامت (لوگو) کے حوالے سے سروے رپورٹ میں 95 فیصد افراد کا کہنا ہے ریال کی نئی علامت کو کمپیوٹر، سمارٹ فون اور آئی پیڈ کے کی بورڈ میں شامل کیا جائے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے 1055 افراد سے ان کی رائے معلوم کی گئی جن میں سے 68 فیصد نے اسے پسند کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کرنسی ’ریال‘ کے سرکاری ’لوگو‘ کی منظوری دے دی گئیNode ID: 886195
-
سنیچر 08 مارچ 2025 کو سعودی عرب میں ریال کا ریٹNode ID: 886922
32 فیصد کا کہنا تھا نئے ڈیزائن سے ریال کی شناخت میں آسانی ہو گی۔
واضح رہے سعودی مرکزی بینک کی جانب سے ریال کی نئی علامت جاری کیا گیا ہے جسے عالمی سطح پرمتعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
سعودی ریال کی علامت کو عربی خطاطی اور قومی کرنسی ’ریال‘ کے نام کو خاص انداز سے لکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
اسے مملکت کے اندر اور بین الاقوامی مالی و تجارتی لین دین میں استعمال کیا جا رہا ہے۔