اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اقامہ ہولڈر پارلیمنٹیر ینزکو وفاقی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ نواز شریف ، شہباز شریف اور عبوری وزریراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس پر اتفاق کیا کہ اقامہ ہولڈرز کو وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ نواز شریف بھی اقامہ کی وجہ سے وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مسلم لیگ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اقامہ ہولڈر احسن اقبال خواجہ آصف، اسحاق ڈار نئی کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے نئے چہرے کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔ نئے فیصلہ کی روشنی میں متعد رہنما نئی کابینہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ دوسری طرف چوہدری نثارنے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔