Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمبلی نشست نہیں چھوڑونگی،عائشہ گلالئی

اسلام آباد... قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میں نے کسی سے کوئی پیسے نہیں لئے۔ الزام لگانے والوں کے خلاف عدالت جاونگی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست عوام کی امانت ہے۔ اسے نہیں چھوڑوں گی ۔عوام کے مسائل اٹھانے کےلئے ا سے استعمال کروں گی۔ انہو ں نے کہا کہ اختلافات پارٹی قیادت سے ہوئے۔ پارٹی میں کئی فارورڈ گروپ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں آنے کے بعد ن لیگ کے رہنما امیر مقام سے کبھی ملاقات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی انسپانسر مل جا ئیں تو خواتین کی پارٹی بناوں گی۔ دریں اثناء تحریک انصاف نے عائشہ گلا لئی کو 3 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ 10 دن کے اندر الزامات کے ثبوت فراہم کریں، اگر وہ ایسا نہیں کرتیں تو جھوٹے الزام لگانے پر معافی مانگیں۔ 

 

شیئر: