مکہ مکرمہ.... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ میں بلیوں پر فائرنگ کرنے والے نوجوان کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر بلیوں کے قتل کی وڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ مقامی شہریوں نے وڈیو میں بلیوں کو پے درپے ہلاک کرنے کے واقعات دیکھ کر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ بلیوں کے قتل کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔