اسلام آباد.....پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی عرب کی نمائندگی کا اعزاز عطا کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ المالکی پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر تعینات ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنا چارج سنبھالنے کے بعد واضح کیا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیں گے۔ وہ سعودی عرب کے علاقائی و بین الاقوامی کردار کو مضبوط شکل میں انجام دینے نیزسعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق پاکستان کے ساتھ مملکت کے تعلقات جدید خطوط پر استوار کرنے اور فرزندانِ وطن کو مطلوب جملہ خدمات بہتر شکل میں انجام دینے کا اہتمام کرینگے۔