Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے نے 29 اپریل سے حج آپریشن کا اعلان کر دیا

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہو گا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ (فائل فوٹو: ایکس)
پاکستان انٹرنینشل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔
سنیچر کو پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن کے دوران 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔
خیال رہے کہ رواں برس 20 ہزار عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت جبکہ 36 ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہو گا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا۔

شیئر: