Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکیلا ہوں ، گلالئی کو ایک اور رہنما کا میسج

اسلام آباد ... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بھی پرپوزل کا مسیج بھیجا تھا ۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو اور ٹوئٹر پر بیان میںمیں انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے اپنے میسح میں یہ بھی لکھا تھا کہ بہت اکیلا ہوں ۔سیٹل ڈاون ہونا چاہتا ہوں ۔گلالئی نے کہا کہ خان صاحب نے شادی کے اشارے دئیے لیکن بے ہودہ میسج بھی بھیجتے رہے۔ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ وہ چاہتے کیا ہیں،مطلب کیا ہے۔ گلالئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو لکھا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لے۔ پارلیمنٹ کی سطح پر بھی تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار ہوں۔ تما م ثبوت فراہم کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹریٹ کی اسٹڈی کررہی ہوں۔ پارٹی چھوڑنے کے بعد اس پر فوکس کرنا چاہتی تھی لیکن جب تحریک انصاف کی طرف سے میرے خلاف پیسے لینے کے الزامات لگے تو قوم کے سامنے حقائق رکھے۔ عائشہ گلالئی نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف نے پریس کانفرنس سے روکنے کے لئے ڈیل کرنےکی کوشش کی ۔مجھے عمران کے پرسنل سیکریٹری عون چوہدر ی کی طرف سے فون آیاتھا ۔گلالئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن مجھے نقصان پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔

 

شیئر: