جکارتہ.... انڈونیشیا کے سمندر میں غوطہ خوروں نے ایک ایسی مچھلی دیکھی ہے جو مینڈک کی طرح چلتی ہے اور اس کے پاﺅں مینڈک کی طرح ہیں اور اسی طرح چلتی ہے۔ یہ مچھلی خود کو خطرات سے چھپانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ سلوواسی کے سمندر کی سطح پر غوطہ خور اس قسم کی مچھلی کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے دیکھا کہ مچھلی بڑے آرام سے تیرنے کے بجائے چل رہی ہیں۔ یہ اینگلر فش کی طرح کی مچھلی تھی جو دنیا بھر میں پائی جاتی ہے۔ اسکے جسم پر چھلکے نہیں ہوتے۔ ایسی مچھلیاں مختلف رنگوں میں موجود ہیںاور یہ دیگر چھوٹی مچھلیوں پر گزر بسر کرتی ہیں۔ ایک 59سالہ بزنس مین نے جو ماہر غوطہ خور بھی ہے یہ مچھلی دیکھی او راسکی فلم اتار کر سوشل ویب سائٹ پر ڈالدی۔ آتوشی سداہی نامی یہ تاجر گزشتہ 20برسوں سے دنیا کے مختلف مقامات پر ایک ہزار سے زائد مرتبہ غوطہ خوری کرچکا ہے۔