Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس اورٹرک میں تصادم،17باراتی زخمی

حیدرآباد- - - - - شادی کی تقریب سے واپسی کے دوان پیش آئے سڑک حادثہ میں 17باراتی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے کنگری علاقہ کی کیشوریڈی کالونی کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب اونگول میں شادی کی تقریب کے بعد واپسی کے دوران ان افرا د کی بس، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں اس بس کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طورپر کنگری کے ایریا اسپتال منتقل کردیاگیا ۔بس میں 50باراتی سوار تھے۔ان کا تعلق ویل گونڈی منڈل کے کنکاڈم پاڈو سے ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت بس کا ڈرائیور حالت نیند میں تھا۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

شیئر: