Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر کپور سنجے دت کے روپ میں ڈھل گئے

 
بالی وڈ کے سلم اسمارٹ نظر آنے والے رنبیر کپور ان دنوں سخت باڈی بلڈنگ کررہے ہیں۔حال ہی میں رنبیر کپور کے فٹنس ٹرینر کنال گیر نے رنبیر کی تازہ فوٹو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں رنبیر کپور کا بھاری مضبوط جسم اور ان کے بائی سیپس دیکھے جاسکتے ہیں ۔بتایاجارہاہے کہ رنبیر کپورکے وزن میں 13 کلو اضافہ ہو چکا ہے ۔رنبیر کپور یہ ساری تگ ودو معروف اداکار سنجے دت بننے کیلئے کررہے ہیں۔ سنجے دت کی حقیقی زندگی پر بنائی جا نے والی نئی فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھارہے ہیں۔ اس کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ ان کا ہر انداز سنجے جیسا ہو۔فلم میں رنبیر کپور کی ہیروئن سونم کپور ہیں۔ والدہ نرگس کا کردار منیشا کوئرالہ،والد سنیل دت کا کردار پریش راول اور انوشکا شرما صحافی کا کردار نبھارہی ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: